- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
مالی بحران کے باعث وزیر اعظم کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، عبدالحفیظ شیخ
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث وزیر اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔
کراچی میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے یوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اسلام آباد کی سیٹ کوئی ذاتی مقابلہ نہیں سیاسی مقابلہ ہے، منتخب نمائندے اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے، چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں اور قوم فخر کرے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرناوزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے، دنیا میں گھی کی قیمت بڑھ رہی ہے، درآمدی اشیا پر ٹیکسوں میں کمی کرنا ہمارے لیے چیلنج ہے، اشیاکی قیمتیں نہ بڑھنے دینا بھی حکومت کےلیے چیلنج ہے،وزیراعظم کی پالیسیوں کا محورغریب آدمی ہے، حکومت نے احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 200 ارب روپے کیا،یوٹیلیٹی اسٹورزکی متعدد اشیاء پرسبسڈی دی جارہی ہے، 72فیصد لوگوں کوبجلی پرسبسڈی دی جارہی ہے، کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑخاندانوں کو 12ہزارفی کس دیئے گئے، احساس کیش پروگرام سےلوگوں کی بلاتفریق مدد کی گئی۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، مالی بحران کے باعث وزیر اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، اقتدار سنبھالا تو معاشی حالات بہت خراب تھے، حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لئے سخت فیصلے کیے، عمران خان کی حکومت آئی تو مالی خسارہ 20ارب ڈالر تھا، 20 ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ اب سرپلس ہوچکا ہے، پچھلی حکومت کے اور میں برآمدات صفر تھیں، بنگلا دیش اوربھارت کی ایکسپورٹ کم اور پاکستان کی بڑھ رہی ہیں، عالمی ادارے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔