کراچی یونیورسٹی روڈ پر کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 22 فروری 2021
حادثہ تیز فتاری کے سبب پیش آیا جس میں چار نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہے، تمام کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس (فوٹو : فائل)

حادثہ تیز فتاری کے سبب پیش آیا جس میں چار نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہے، تمام کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس (فوٹو : فائل)

تہران: شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ یونیورسٹی روڈ پر واقع این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتاری کے سبب پیش آیا  جس کے باعث چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیڈسٹرین برج کے پلر سے جا ٹکرائی اور تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کا انجن بھی باہر آگیا۔

لاشوں اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں جاں بحق ایک زخمی کی شناخت 18 سالہ رمیز اختر ولد اختر سلیم صدیقی کے نام سے ہوئی جب کہ بقیہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔