دبئی ٹیسٹ میں شرکت کیلیے سرفراز احمد کی یواے ای روانگی

مکمل فٹ ہوں، اللہ نے چاہا تو قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا، نوجوان وکٹ کیپر


Sports Reporter January 06, 2014
مکمل فٹ ہوں، اللہ نے چاہا تو قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا، نوجوان وکٹ کیپر۔ فوٹو: فائل

نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے اتوار کی شام کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں مکمل طور فٹ ہوں اور اللہ نے چاہا تو بھر پور کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں پی آئی اے کی نمائندگی کرتے ہوئے بھر پور پریکٹس کا موقع ملا، واضح رہے کہ وکٹ کیپر عدنام اکمل ابوظبی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز اوپنر کوشل سلوا کا کیچ لیتے ہوئے دائیں ہاتھ کی انگلی ٹوٹ جانے کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

 photo 1_zps08e00f87.jpg

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر27 سالہ سرفراز احمد کومتحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا،8 جنوری سے دبئی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ سرفراز احمد کا پانچواں ٹیسٹ ہوگا، 4 برس قبل جنوری 2010میں آسٹریلیا کے خلاف ہوبرٹ میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے سرفراز احمد نے4 ٹیسٹ میچز کی8اننگز میں89 رنز بنانے کے علاوہ12کھلاڑیوں کو وکٹ کے عقب میں اپنا شکار بھی بنا رکھا ہے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16تا20 جنوری شارجہ میں شیڈول ہے۔