پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جلال

باصلاحیت بولرز کو مناسب تربیت دیکر مستقبل کا اثاثہ بنایا جاسکتا ہے، سابق پیسر


Sports Reporter January 06, 2014
کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں سابق پیسر جلال الدین نوجوان پیسرز کو ٹپس دے رہے ہیں۔ فوٹو :محمد عظیم/ایکسپریس

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

باصلاحیت بولرزکو سامنے لاکر ان کی جدید تقاضوں کے مطابق مناسب تربیت اور کوچنگ کا اہتمام کیا جائے تو وہ مستقبل میں قومی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں، انھوں نے ان خیالات کا اظہار کسٹمز کرکٹ اکیڈمی کے تحت تربیت پانے والے نوجوان فاسٹ بولرز کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوچنگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا، سابق ٹیسٹ بولر جلال الدین نے کہا کسٹمز اکیڈمی کے تحت 15 دسمبر2013 سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں انڈر17اورانڈر22 میں نوجوان بولرز کو جدید خطوط پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔

 photo 9_zps35b8ea1d.jpg

ڈپٹی کوچ حارث احمد خان ، اسسٹنٹ کوچ اشتیاق احمد اور غیاث الدین کی معاونت سے کیمپ کے شرکا کو چینل بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس سے متعلق بھی تربیت دی جارہی ہے ، 16 جنوری تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں شامل واحد خاتون فاسٹ بولر 15سالہ ماہم طارق بھی شامل ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں گرائونڈ انچارج احسان آرائیں نے نو جوان بولرز کو وکٹ کی ساخت، اس کی کیفیت اور موسمی حالات سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور اثرات سمیت دیگر رموز سے آگاہی فراہم کی۔