بلوچستان عوامی پارٹی کی پی ٹی آئی سے نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست

ویب ڈیسک  بدھ 24 فروری 2021
پی ٹی آئی امیدوار دستبردار ہو جائے تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں نکالیں گے، بی اے پی

پی ٹی آئی امیدوار دستبردار ہو جائے تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں نکالیں گے، بی اے پی

 اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر احمد خان، نصیب اللہ بازئی، احسان ریکی اور اسرار ترین پر مشتمل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدوار عبدالقادر دستبردار ہو جائیں تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں جیت سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشاورت کے لئے قاسم سوری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اور سینیٹ امیدوار دستبرداری سے متعلق کل دوبارہ کوئٹہ میں مذاکرات ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔