پاک فضائیہ نے آپریشن ’’ سوفٹ ریٹارٹ ‘‘ پر ملی نغمہ جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 26 فروری 2021
یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرأت و بہادری کو خراج تحسین ہے (فوٹو: فائل)

یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرأت و بہادری کو خراج تحسین ہے (فوٹو: فائل)

 لاہور: پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ’’صدائے پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔

اس نغمے کو گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کیے ہیں۔ گانے کی عکس بندی پاکستان کے مشہور ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی ہے۔


ترانہ ’’ صدائے پاکستان ‘‘ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔