شفاف انتخابات ہوجائیں تو سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی نکلے گی بلاول

دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی


Staff Reporter February 26, 2021
دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی (فوٹو : فائل)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

یہ بات انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بلاول ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔