- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
کراچی: پی ایس ایل کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، پشاور نے اسلام آباد کا 119 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوور میں حاصل کرلیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1365710605559205889
پشاور کی جانب سے اسلام آباد کے 119 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 6 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹام کوہلر اور شعیب ملک نے اسکور آگے بڑہایا۔
ون ڈاؤن آنے والے ٹام کوہلر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ حیدر علی نے جارحانہ 36 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، شعیب ملک نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پشاور زلمی نے 119 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1365700382681403396
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی جس کے باعث اسلام آباد کی ٹیم اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، اوپنر پال اسٹرلنگ صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے فل سالٹ 9 اور فہیم اشرف صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے، کپتان شاداب خان 6 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔
Those last few steps cost @76Shadabkhan highly. Another key wicket for Zalmi! #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/NgqihPKGGK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
اوپنر الیکس ہیلز نے پشاور کے بولرز کے خلاف مزاحمت کی اور 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پشاور کی شاندار بولنگ کے آگے اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور اسلام آباد کی پوری ٹیم 17.1اوورز میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
D E S T R O Y E D #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/Psy4RWWdY5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 4اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ مجیب الرحمان اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔