بھارت آئی پی ایل کی کمائی بچانے کیلیے عالمی ایونٹس کا دشمن بن گیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 28 فروری 2021
ہر دوسرے برس ایک ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے جانے سے آئی پی ایل کی مارکیٹ متاثر اور آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے، بھارتی بورڈ۔ فوٹو: فائل

ہر دوسرے برس ایک ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے جانے سے آئی پی ایل کی مارکیٹ متاثر اور آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے، بھارتی بورڈ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی کمائی بچانے کیلیے عالمی ایونٹس کا دشمن بن گیا۔

گذشتہ دنوں ایک میٹنگ میں اگلے 8 سالہ دورانیے کیلیے بی سی سی آئی کی جانب سے ہر برس ایک عالمی ایونٹ کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا،بھارتی بورڈ کو خطرہ ہے کہ نئے 8 سالہ دورانیے میں ہر دوسرے برس ایک ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے جانے سے آئی پی ایل کی مارکیٹ متاثر اور آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے، اسی لیے وہ کسی بھی صورت اتنے عالمی ایونٹس کے حق میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی اپنے ریونیو میں اضافے کیلیے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہا ہے، جس میں ہر سال عالمی ایونٹ کا انعقاد بھی شامل ہے، بورڈ سے باقاعدہ منظوری ملنے کے بعد نشریاتی حقوق وغیرہ کے ٹینڈرز جاری کیے جائینگے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔