- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پی ایس ایل 6؛ کورونا کے مزید 3 مریض سامنے آگئے، تعداد 4 ہوگئی
کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکور ببل میں مزید تین کورونا کے مریض سامنے آگئے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے میچ میں تما شائیوں کے لیے ایس او پی پر نظرثانی ہوگی،آرگنائزنگ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی اور جمعرات کو ایک بار پھر ٹیسٹ کیے جائیں گے، بائیو سیکور ببل میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔ گراونڈ اسٹاف کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں، فرنچائز اونرز بھی ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پچاس فیصد کراؤڈ کو بھی آنے کی اجازت ہو گی۔
#HBLPSL6 updates: Tuesday's match between Gladiators and United to go ahead as scheduled, start time 7pm#IUvQG | #MatchDikhao
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2021
سمیع برنی کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کےلیےبہترین انتظامات کیے گئے تھے، آج شام کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، اب تک 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، ان میں سے تین پازیٹیو آئے ہیں۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے والوں میں دو غیر ملکی کھلاڑی اور ایک سپورٹنگ اسٹاف شامل ہے۔ ایک کھلاڑی کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے، کورونا پازیٹیو آنے والوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100 سے زائد عملے کا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹکینکل ٹیم فرنچائز اونرز کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہیں، تمام ٹیموں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے، چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ مزید کیسز سامنے نہ آ ئیں، تماشائیوں کا کھلاڑیوں سے رابطے نہیں ہوتے، این سی او سی اب تک پچاس فی صد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کے فیصلے پر قائم ہے، سامنے آنے والے مریضوں کے نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے،کورونا کے مریضوں کےاہل خانہ سے رابطہ ہے،ببل میں تین سو افراد ہیں، جن کے ٹیسٹ مثبت آئے وہ دس دن قرنطینہ میں رہیں گے، ہر چوتھے دن پی آر سی ٹیسٹ ہوں گے،ببل میں ایسے واقعات ہوجاتے ہیں،ببل کو توڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں ،مشکل حالات کاسامنا کر رہے ہیں،ایونٹ کو احسن انداز میں آگے لے جارہے ہیں،ببل میں آنے والا پروٹوکول سے گزر کر آتا ہے، اب سخت انتظامات کرنا ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔