گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی فلپائن کی سفیر برطرف

برازیل کے نجی ٹیلی وژن نے سفیر کے ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل کی تھی


ویب ڈیسک March 02, 2021
سفیر کی ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل نے وائرل کی تھی، فوٹو : فائل

فلپائن کی سفیر کو گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پرعہدے سے معزول کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی برازیل میں سابق سفیر ماریکو ماؤرو کی سرکاری رہائش گاہ میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی فوٹیجز ملنے پر محکمہ جاتی کارروائی کے بعد خاتون سفیر کو عہدے سے معزول کردیا۔

برازیل میں فلپائن کی سفیر ماریکو ماؤرو کی گزشتہ برس گلوب نیوز چینل نے سی سی ٹی وی فوٹیجز وائرل کی تھی جس میں خاتون کو سفیر کو گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر فلپائن کی سفیر کو برازیل سے واپس بلا کر محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز ہوا تھا اور اب انہیں عہدے سےمعزول کردیا گیا ہے۔

فلپائن کے صدر نے خاتون سفیر کو برخاست کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ہر ایک پر قانون و ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔

مقبول خبریں