سفاک شوہر نے نئی نویلی دلہن کو برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021
حقائق جاننے کیلیے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں، (پولیس) فوٹو : ایکسپیرس نیوز

حقائق جاننے کیلیے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں، (پولیس) فوٹو : ایکسپیرس نیوز

 راولپنڈی: شوہر نے نئی نویلی 14 سالہ دولہن کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔ 

ایکسپریس کے نمائندہ خصوصی کے مطابق راولپنڈی کےعلاقے ملک کالونی گرجا روڈ میں سفاک شوہر نے 14 سالہ نو بیاہتا کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی اور برہنہ حالت میں گھرسے نکال دیا۔ ہمسائیوں نے نوجوان لڑکی کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیئے۔

تھانہ صدر بیرونی میں لڑکی کے والد یوسف خان نے رپورٹ درج کرائی کہ بیٹی کی شادی چالیس دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کرائی تھی تاہم شادی کے چند روز بعد سے ہی داماد نے مارپیٹ شروع کردی تھی۔

یوسف خان نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز داماد نے بیٹی کو برہنہ کرکے چارپائی سے باندھ دیا اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنایا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 26 سالہ دلہے بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ طبی معائنے میں لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے جب کہ فرانزک رپورٹ کا انتطار ہے۔

ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر ملک الله یار کاایکسپریس کے رابطے پر کہنا تھا کہ نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ارسال کردیٰے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔