شہروز سبزواری کا اپنی اداکاری پر تنقید کرنے والے یاسر حسین کو جواب

ویب ڈیسک  جمعـء 12 مارچ 2021
یاسر حسین نے ایک شو میں کہا تھا کہ شہروز سبزواری کو فلموں میں نہیں آنا چاہیے تھا۔

یاسر حسین نے ایک شو میں کہا تھا کہ شہروز سبزواری کو فلموں میں نہیں آنا چاہیے تھا۔

 کراچی: یاسر حسین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میں یاسر کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

چند روز قبل ایک انٹریو میں سوال پر کہ کس اداکار کو فلموں میں نہیں آنا چاہیے تھا، یاسر حسین نے کہا تھا کہ شہروز سبزواری کو صرف ٹی وی تک محدود رہنا چاہیے تھا، یاسر کے اس بیان پر شہروز سبزواری میدان میں آئے اور خود پر کی گئی تنقید کا انتہائی تحمل مزاجی سے جواب دیا۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ میں یاسر کا بے حد احترم کرتا ہوں، میرے خیال سے ہر کسی کی اپنی رائے ہے، میں سب کی رائے کا احترام کرتا ہوں چاہے وہ میری فیملی سے آئے یا راہ چلتے شخص کی ہو۔

اداکار نے کہا کہ آج کل لوگ بہت کچھ کہتے ہیں جس کو دل پر لے لیا جاتا ہے، ہمیں مضبوط بننے کی ضرورت ہے لہذا لوگوں کی تنقید کی پرواہ نہ کریں ورنہ آپ ہار جائیں گے، میں یاسر کو جانتا ہوں لہذا اگر وہ میرے بارے میں یہ سوچتے ہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں اپنی تمام فلمز پر یقین رکھتا ہوں، ’چین نہ آئے‘ ایک فلاپ فلم تھی اور میں اس بات کو مانتا ہوں تاہم میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط فیصلہ نہیں لیا اور ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔