کیمرے ملنے سے سینیٹ الیکشن کے عمل پر داغ لگ چکا بلاول بھٹو

صادق سنجرانی کی وجہ سے ایوان کے وقار میں کمی آئی انہیں رکنیت سے مستعفی ہوجانا چاہئے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 12, 2021
صادق سنجرانی کو اب مستعفی ہوجانا چاہئے،بلاول بھٹوزرداری۔ فوٹو:فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کی وجہ سے ایوان کے وقار میں کمی آئی انہیں رکنیت سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی وجہ سے ایوان کے وقار میں کمی آئی، ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، انہیں خود ہی مستعفی ہوجانا چاہئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے عمل پر داغ لگ چکا ہے، ہمیں اس کا حل نکالنا ہوگا، ہم نے تحقیقات کیلئے سیکیورٹی انچارج کو درخواست دی ہے۔

 

مقبول خبریں