ارشد چائے والا نے بھی اپنی پارٹی کر ڈالی

ویڈیو میں ارشد چائے والا پارٹی گرل کے انداز میں اپنے کیفے اور اسٹاف کا تعارف کروارہے ہیں


ویب ڈیسک March 15, 2021
ویڈیو میں ارشد چائے والا پارٹی گرل کے انداز میں اپنے کیفے اور اسٹاف کا تعارف کروارہے ہیں

ماڈل ارشد چائے والا نے بھی پارٹی گرل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی پارٹی کرڈالی۔

صرف ایک تصویر کے ذریعے چائے کے ڈھابے سے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والے نوجوان ماڈل جسے دنیا 'ارشد چائے والا' کے نام سے جانتی ہے تاہم وہ شوبز کی دنیا میں زیادہ دیر نہ رکا، شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد ایک میوزک البم میں کام کیا اور پھر منظر سے غائب ہوگیا۔

بعد ازاں نوجوان ماڈل نے شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں اپنے نام سے کیفے کھولا جس کا نام 'کیفے چائے والا' رکھا جو اسلام آباد کے ڈی چوک پر روف ٹاپ کیفے ہونے کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اور انہوں نے اس نام سے پاکستان بھر میں کیفے کھولنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)




ارشد چائے والا کی طرح ہی ایک وڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پارٹی گرل 'دنانیر مبین' بھی آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اپنی شہرت کو انجوائے کررہی ہیں۔ یوٹیبور دنانیر مبیر کی پارٹی ویڈیوز کے چرچے سرحد پار بھی ہورہے ہیں اور دو روز قبل انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹریو بھی دیا جس میں ان سے شاہد کپور اور رنبیر سنگھ سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پارٹی گرل دنانیر نے بھارتی فنکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پاکستان میں بھی سیاسی ، شوبز اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے پارٹی گرل کی ویڈیوز پر میمز بنائیں۔ اب ارشد چائے والا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پارٹی گرل کے انداز میں اپنے کیفے اور اسٹاف کا تعارف کروارہے ہیں۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Arshad Khan (@arshadchaiwala.insta)




ارشد کو ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے'' یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے اور یہ میرا اسٹاف ہے''۔ لیکن ارشد نے اس ویڈیو میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا ''یہ ایک بار پھر میں ہوں اور یہاں پہاڑی ہورہی ہے''۔

مقبول خبریں