امریکا وعدے نہیں عمل کرکے دکھائے تو جوہری معاہدہ بحال ہوسکتا ہے خامنہ ای

کاغذات کی حد تک پابندیوں کا اٹھانا قبول نہیں بلکہ امریکا کو عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای


ویب ڈیسک March 22, 2021
کاغذات کی حد تک پابندیوں کا اٹھانا قبول نہیں بلکہ امریکا کو عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے امریکا کے وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے اس لیے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے امریکا کو پہلے تمام پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔

ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل پر عمل درآمد سے متعلق ایران کی پالیسی واضح ہے، امریکی وعدوں پر اعتبار نہیں۔ امریکا عملاً پہلے ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھائے تو ہی ایران 2015 کے معاہدے میں واپس آئے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف کاغذات کی حد تک پابندیوں کا اٹھانا کسی صورت قبول نہیں بلکہ امریکا کو اس کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس پالیسی کا ایران نے اعلان نے کیا ہے، اگر امریکا اس کو تسلیم کرتا ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ورنہ سب کچھ ایسا ہی چلتا رہے گا، اور یہ کوئی مسئلہ نہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیز سوشل میڈیا کے ذریعے ووٹرز کو ایران کے الیکشن میں حصہ لینے سے روک رہی ہیں اور ایرانی ووٹرز کی حوصلہ شکنی کررہی ہیں تاہم سوشل میڈیا کو ایران کے خلاف دشمن کی سازش کے لیے نہیں چھوڑیں گے، اس پر نظر رکھی جائے گی۔

مقبول خبریں