متحدہ عرب امارات کے وزیرخزانہ انتقال کرگئے

وزیرخزانہ شیخ حمدان بن راشد دبئی حکمراں کے بھائی بھی تھے


ویب ڈیسک March 24, 2021
 ہم سب خدا کے ہیں اورہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے، دبئی حکمراں

ISLAMABAD: متحدہ عرب امارات کے وزیرخزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردبئی حکمران نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی دبئی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔



دبئی حکمران محمد بن راشد المختوم نے کہا کہ ہم سب خدا کے ہیں اورہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے۔ اللہ میرے بھائی، میرے ساتھی پررحم ومغفرت کرے۔

مقبول خبریں