برطانیہ نے ریاضی داں ایلن ٹیورنگ پر یادگاری نوٹ جاری کردیا

50 پاؤنڈ کے نوٹ میں فلسفی اور کمپیوٹرماہر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جس پر کئی ریاضیاتی معمے بھی ہوسکتے ہیں


ویب ڈیسک March 27, 2021
ممتاز ریاضی داں اور کمپیوٹرسائنسداں ایلن ٹیورنگ کی یاد میں 50 پاؤنڈ کا یادگاری نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ فوٹو: بی بی سی

لاہور: برطانیہ نے بیسویں صدی کے ممتاز ریاضی داں، کمپیوٹرسائنس، فلسفے اور کرپٹولوجی کے ماہر ایل ٹیورنگ کی یاد میں 50 پاؤنڈ کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہےجو 23 جون یعنی ٹیورنگ کی سالگرہ پر جاری کیا جائے گا۔

ایلن ٹیورنگ کا کام بہت بنیادی نوعیت کا ہے انہوں نے مصنوعی ذہانت کے لئے مشہورِ زمانہ ٹیورنگ ٹیسٹ وضع کیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں انہوں نے اینگما مشین تیار کی تھی جس نے جرمن بحریہ کی خفیہ پیغام رسانی کا راز فاش کیا تھا اور کئی جانوں کو بچانا ممکن ہوا تھا۔ اسی جینیئس نے جامعہ مانچسٹرمیں بھی اولین کمپیوٹر کی تیاری کا بنیادی کام کیا تھا۔



1912 میں جنم لینے والے ایلن میتھیسن ٹیورنگ نے صرف 24 برس کی عمر میں کمپیوٹنگ نمبر کی بنیادوں پر کام کیا اور ملک کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔ اس نوٹ میں ٹیورنگ کی تصویر کے ساتھ 1936 میں لکھے تحقیقی مقالے اور آٹومیٹک کمپیوٹنگ انجن کا ماڈل بھی نمایاں ہے۔ پلاسٹک کے اس نوٹ پر ٹیورنگ کے دستخط بھی ثبت ہیں۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ اس نوٹ پر بعض تصاویر، اشکال اور اعداد معمے کے صورت میں بھی پیش کئے گئے ہیں۔

مقبول خبریں