پی آئی اے کی پرواز قومی ٹیم کو لیکر جنوبی افریقا روانہ

یہ پہلا پاکستانی پرچم بردار جہاز ہوگا جو جنوبی افریقا کی سرزمین پر اترے گا، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک March 26, 2021
یہ پہلا پاکستانی پرچم بردار جہاز ہوگا جو جنوبی افریقا کی سرزمین پر اترے گا، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو پی سی بی

تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی پرواز قومی ٹیم کو لیکر جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے جنوبی افریقا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی ہے، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لاہور سے قومی کرکٹ ٹیم کو لیکر جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوا جو 11 گھنٹے کی مسافت کے بعد جنوبی افریقا پہنچے گا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کا پہلی بار لاہور تا ساؤتھ افریقا براہ راست پرواز کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پہلا پاکستانی پرچم بردار جہاز ہوگا جو جنوبی افریقا کی سرزمین پر اترے گا جب کہ 27 مارچ کو جوہانسبرگ سے اسی طیارے میں پاکستانی لاہور پہنچیں گے۔

 

مقبول خبریں