رمضان میں عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں، سعودی عرب

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اپريل 2021
فی الحال ماہ رمضان میں عمرہ کی اجازت کے لیے کورونا ویکیسینیشن کی شرائط لاگو نہیں ہیں

فی الحال ماہ رمضان میں عمرہ کی اجازت کے لیے کورونا ویکیسینیشن کی شرائط لاگو نہیں ہیں

ریاض: سعودی حکومت نے رمضان میں عمرہ کے لیے آنے والے معتمرین کو کورونا ویکسین لگوانے سے مستثنی قرار دیدیا ہے۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام زائرین کو رمضان میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں، فی الحال ماہ رمضان میں عمرہ کی اجازت کے لیے کورونا ویکیسینیشن کی شرائط لاگو نہیں ہیں۔

قبل ازیں سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری سرکولر میں کہا گیا تھا کہ ملک میں حج اور عمرہ سے متعلق معاملات دیکھنے والے ادارے اپنے اسٹاف کو رمضان سے قبل کورونا ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمرہ زائرین ایک کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔