7 دن گزر گئے نیپاچورنگی اوراطراف کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں

فراہمی آب کے پائپ کی مرمت نہ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے


Staff Reporter January 11, 2014
فراہمی آب کے پائپ کی مرمت نہ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے. فوٹو: فائل

گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے نزدیک پانی کی لائن کی مرمت کا کام ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نہیں کیا جاسکا۔

پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے نیپا چورنگی اور اس کے اطراف کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، نیپا چورنگی کے سامنے پانی کی لائن گزشتہ ہفتے پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے پانی بہہ کر نیپا چورنگی اور اس کے اطراف سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نیپا بس اسٹاپ پانی میں ڈوب گیا ہے اور اس چورنگی پر مختلف اطراف سے آنے والی گاڑیاں پانی سے گزر کر جارہی ہیں نیپا بس اسٹاف پر پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑے ہونے والے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔



علاقے کے مکینوں نے صورتحال سے متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا ہے لیکن تاحال پانی کی لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی لائن کی مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے۔