فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک April 13, 2021
وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کردی

حکومت نے ایک بار پھر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی۔

حکومت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے فواد چوہدری موجودہ حکومت کے پہلے وزیراطلاعات تھے لیکن پھر انہیں عہدے سے ہٹاکر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا تھا۔

بعد ازاں ان سے بھی یہ عہدہ واپس لے کر سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کردیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر فواد چوہدری کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

مقبول خبریں