تحریک لبیک کراچی کی قیادت کا احتجاجی مظاہروں سے لاتعلقی کا اعلان

مرکزی شوریٰ اور سعد رضوی اپنی ضد چھوڑ دیں ورنہ ہمارا آپ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا، علامہ رضی حسینی


ویب ڈیسک April 15, 2021
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے احتجاج کا ایک منظر (فوٹو: فائل)

تحریک لیبک کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے احتجاجی مظاہروں سے اعلان تعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت اپنی ضد پر قائم رہی تو ہمارا آپ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کی کراچی کی قیادت نے اپنی جماعت کی مرکزی قیادت سے انحراف کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

یہ پڑھیں : تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار

ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے شہر بھر کے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے ختم کردیں، جوبات میز پر ہوسکتی ہے وہ سڑکوں پر نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ایل پی کے خاتمے کیلیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ مرکزی شوریٰ اپنی ضد چھوڑ دے، مرکزی قیادت اپنی ضد پر قائم رہی تو ہمارا اور قوم کا آپ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا، سعد رضوی صاحب اپنی ضد چھوڑ دیں ورنہ قوم آپ سے مایوس ہو جائے گی۔

https://twitter.com/Ali_AkbarMSM/status/1382686251342520330?s=20

مقبول خبریں