سینیٹ کمیٹیوں کی تشکیل پر اپوزیشن میں نیا تنازع

اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف کے دو نام چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں گے


ویب ڈیسک April 16, 2021
اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف کے دو نام چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں گے

سینیٹ میں کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی نیا تنازعہ سامنے آگیا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ارکان کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا اور اپوزیشن کے دونوں آزاد گروپس نے ججز کمیٹی میں نمائندگی مانگ لی۔

سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر غفور حیدری نے نمائندگی کے لیے درخواستیں دیدیں جب کہ چیئرمین سیںٹ صادق سنجرانی کو اپوزیشن کی جانب سے درخواستیں موصول ہوگئیں، اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف کے دو نام چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں گے اور نام موصول ہونے پر ججز کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مقبول خبریں