سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے، ایران

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
خطے میں امن کے لیے ہر ملک سے بات کرنے کو تیار ہیں، فوٹو: فائل

خطے میں امن کے لیے ہر ملک سے بات کرنے کو تیار ہیں، فوٹو: فائل

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹس کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم مذاکرات کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےکہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے کیوں کہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 9 اپریل کو سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جعلی اور متنازع خبریں پھیلانے کا رواج بھی پرانا ہے۔

یہ خبر پڑھیں :  سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کی بہتری کیلیے مذاکرات جاری ہیں، برطانوی اخبار

سعودی عرب نے نے ایران کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2016 سے تعلقات منقطع ہیں جب ریاض میں ایک شیعہ عالم کا سرقلم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ اور فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 9 اپریل کو ایران اور سعودی عرب کے سفارت کاروں کے درمیان یمن پر خفیہ مذاکرات ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔