ویمنز کرکٹ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرادیا بسمہ کی ففٹی نداڈار کی 4 وکٹیں

قومی ٹیم نے فتح کے لیے درکار 126رنز 49.1اوورز میں چھ وکٹ گنواکر حاصل کرلیے۔


Sports Desk January 13, 2014
قومی ٹیم نے فتح کے لیے درکار 126رنز 49.1اوورز میں چھ وکٹ گنواکر حاصل کرلیے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سہ ملکی ویمنز کرکٹ سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے زیر کرلیا، قومی ٹیم نے فتح کے لیے درکار 126رنز 49.1اوورز میں چھ وکٹ گنواکر حاصل کرلیے۔

بسمہ معروف نے 52 کی بھرپور اننگز کھیلی،اوپنر جویریہ خان 30 کے بعد اسماویہ اقبال نے 22رنز ناٹ آئوٹ بناکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پروٹیزسائیڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 125رنز اسکور کیے، میریزینی کاپ 40 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہیں، ندا ڈار نے 10 اوورز میں محض15رنز کے عوض 4 مہرے کھسکائے، اسماویہ اقبال، قنیطہ جلیل، ثنا میر اور سمعیہ صدیقی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔