- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ٹاپ 3 کے سوا دیگرپاکستانی بیٹسمین ٹیل اینڈرز قرار
لاہور: انضمام الحق نے ٹاپ تھری کے سوا دیگر بیٹسمینوں کو ٹیل اینڈرز قرار دیدیا.
زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کیخلاف بڑی مشکل سے حاصل ہونے والے کامیابی پر سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستانی بیٹنگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے یو ٹیوب چینل پر انھوں نے کہا کہ مڈل آرڈر گرین شرٹس کی کمزور کڑی ثابت ہورہی ہے،اس شعبے میں بہت زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں کے بعد ٹیل اینڈرز کریز پر آرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ مسلسل عمدہ پرفارم کرتے ہوئے میچز جتوا رہی ہے، ورنہ اتنی کمزور مڈل آرڈر کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔
انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے غلطیوں سے سبق سیکھ کر کارکردگی دکھانا ہوگی،ابھی تو ٹیم جیت رہی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو توقعات پر پورا نہ اترنے والے کرکٹرز پر دباؤ کئی گنا زیادہ بڑھ جائے گا،ٹیم منیجمنٹ نے بھی کھلاڑیوں کے بارے میں تجربہ حاصل کرلیا، انھیں اب بہتری پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان بھی ایک ایسے بیٹسمین بن چکے جن پر ٹیم بھروسہ کرسکتی ہے،دونوں سیٹ ہونے کے بعد اننگز کے اختتام تک جانے کی کوشش کرتے ہیں، خوش آئند بات ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان بھی تیزی سے سیکھنے لگے، دباؤ کے دوران بھی وہ بولنگ میں بروقت تبدیلیاں کرنے کے ساتھ بولرز سے بات کرتے ہیں، بابر وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوتے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔