سکندر رضا کینسر کے خطرے سے بچ نکلے،کرکٹ سے طویل عرصے تک دور

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 22 اپريل 2021
سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، آل راؤنڈر کا پیغام۔ فوٹو: فائل

سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، آل راؤنڈر کا پیغام۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  سکندر رضا کینسر کے خطرے سے بچ نکلے مگر غیر معینہ مدت تک کرکٹ میں واپسی نہیں ہوسکے گی۔

پاکستانی نڑاد زمبابوین آل راؤنڈر کے دائیں بازو کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، اس دوران کینسر کا شک ہونے کی وجہ سے بائیوپسی کے لیے سیمپل بھی حاصل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز چیک کرنا چاہتے تھے کہ کوئی رسولی یا کینسر تو سکندر رضا کی تکلیف کا سبب نہیں بن رہا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں آل راؤنڈر نے پرستاروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں، آل راؤنڈر ادویات اور انجیکشن استعمال کررہے ہیں،ان کی کرکٹ میں کب واپسی ہوگی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔