نائیجیریا میں اغوا کاروں نے 20 میں سے 3 طلبا کو گولی مار کر قتل کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 25 اپريل 2021
مسلح افراد نے 22 طلبا کو اغوا کیا تھا، فوٹو: فائل

مسلح افراد نے 22 طلبا کو اغوا کیا تھا، فوٹو: فائل

ابوجہ: نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے 20 طلبا اور عملے کو اغوا کیا تھ اور تاوان نہ ملنے پر 3 طلبا کو گولی مار کر قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر 20 طلبا اور تدریسی عملے کو اغوا کرلیا تھا۔ اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور نہ ملنے پر 3 طلبا کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

نائیجریا کی وزارت داخلی سیکیورٹی کے ترجمان نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ تین طلبا کی باقیات یونیورسٹی کے قریبی گاؤں سے ملی ہیں۔ اغوا شدگان کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : نائیجیریا میں اسکول پر حملہ ، 400 سے زائد بچے لاپتا

نائیجیریا کی حکومت کا اغوا کاروں سے مذاکرات کا عمل جاری ہے تاہم اس میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ طلبا کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بازیابی کے عمل کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نائیجيريا ميں اسکول سے اغوا ہونے والے 344 طلبا بازياب 

واضح رہے کہ نائیجیریا میں تاوان کے لیے طلبا کو اغوا کرنا عام بات ہے اور کچھ عرصے سے اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔