بھارت میں کورونا کا سونامی، ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک  پير 26 اپريل 2021
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 812 اموات ریکارڈ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 812 اموات ریکارڈ

نیو دہلی:  بھارت میں کورونا وبا نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی ہے اور صرف ایک دن میں مزید ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید 2 ہزار 812 مریض جان کی بازی ہار گئے، صرف نئی دلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 913 کیسز سامنے آئے اور 350 اموات ہوئیں۔

برطانوی ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا وبا ابھی عروج پر نہیں پہنچی لہذا آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دوسری جانب قبرستانوں میں جگہ کم  پڑنے کے باعث اجتماعی تدفین کی جارہی ہے اور  شمشان گھاٹوں میں بھی اجتماعی طور پر چتائیں جلائی جا رہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔