چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی پولیس کو منتقل

ڈی آئی جی سی آئی ڈی تفتیش کے لئے محکمہ سے کسی افسر کا انتخاب کریں گے۔


ویب ڈیسک January 15, 2014
ایس پی چوہدری اسلم سی آئی ڈی میں تعینات تھے اس لئے سی آئی ڈی ہی کیس کی بہتر انداز میں تحقیقات کر سکتی ہے، پولیس حکام۔ فوٹو؛ آن لائن

بم دھماکے میں شہیدہونےوالےایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کی تفتیش سی آئی ڈی پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور 2 ساتھیوں پر خود کش حملہ کی تفتیش انویسٹی گیشن پولیس سے سی آئی ڈی پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے، ڈی آئی جی سی آئی ڈی تفتیش کے لئے محکمہ سے کسی افسر کا انتخاب کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے باعث سی آئی ڈی کو منتقل کیا گیا ہے، حکام کے مطابق ایس پی چوہدری اسلم سی آئی ڈی میں تعینات تھے اس لئے سی آئی ڈی ہی کیس کی بہتر انداز میں تحقیقات کر سکتی ہے۔

مقبول خبریں