عيد كاچاند ديكھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس پشاور میں ہورہا ہے

ویب ڈیسک  بدھ 12 مئ 2021
زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں ہورہا ہے(فوٹو:فائل)

زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں ہورہا ہے(فوٹو:فائل)

 پشاور: عيد الفطركا چاند ديكھنے كے ليے جامع مسجد قاسم علی خان اور زونل رويت ہلال كميٹيوں كے اجلاس پشاور میں ہورہے ہیں۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی كی زيرصدارت اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان اورزونل كميٹی کا اجلاس اوقاف ہال ميں ہورہا ہے جو مركزی رويت ہلال كميٹی كے ساتھ رابطے میں ہوگا۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان ميں ہورہاہے جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطرہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔

زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں منعقدہوگا جس ميں زونل كميٹی كے اركان شريک ہونگے جو شہادتيں موصول ہونے كی صورت ميں مركزی رويت ہلال كميٹی كو مطلع كريں گے۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كے ركن مولاناحسين احمدمدنی کے مطابق ہماری كميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پرفيصلہ كرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كی شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔