عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی حکومتی شخصیت کے لیے مناسب نہیں، نور الحق قادری

ویب ڈیسک  بدھ 12 مئ 2021
اس کام کے لیے حکومت کا متعین ادارہ اور جید علما موجود ہیں۔( فوٹو: انٹرنیٹ )

اس کام کے لیے حکومت کا متعین ادارہ اور جید علما موجود ہیں۔( فوٹو: انٹرنیٹ )

 اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نور الحق قادری  نے کہا ہے کہ عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کے لیے مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے پہلے اہم دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے حکومت کا متعین ادارہ اور جید علما سمیت متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجود ہے، اور اس بات کا فیصلہ کرنا کسی حکومتی شخصیت یا وزیر کا کام نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔