امریکا نے اسرائیلی جارحیت پر ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس مؤخر کروا دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 مئ 2021
سلامتی کونسل کا اجلاس اب اتوار کے روز ہوگا، فوٹو: فائل

سلامتی کونسل کا اجلاس اب اتوار کے روز ہوگا، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو امریکا نے مؤخر کروا دیا جو اب اتوار کے روز ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کی صورت حال پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو اتوار تک مؤخر کروا دیا۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس روکنے کے حق میں نہیں بلکہ اس اہم مسئلے پر کھل کر بحث کرنا چاہتے ہیں اس لیے اب اجلاس اتوار کو بلایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی غزہ پر دوسرے روز بھی بمباری، شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی

انتھونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ راکٹ حملوں کے خلاف ہیں یہ سلسلہ رکنا چاہیئے۔ اجلاس کے مؤخر ہونے سے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کو موقع ملے گا۔ تشدد روکنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر راکٹ حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 119 ہوگئی ہے جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔