چوہدری نثارعلی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 مئ 2021
چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ فوٹو:فائل

چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ فوٹو:فائل

لاہور: سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے، اور ذرائع پنجاب اسمبلی نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔