متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں

قبل ازیں امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں


ویب ڈیسک May 16, 2021
اتحاد اور فلائی دبئی نے مسافر اور مال بردار پروازیں منسوخ کردیں، فوٹو: فائل

امریکی اور یورپی کمپنیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب کی فضائی کمپنیوں اتحاد اور فلائی دبئی نے تل ابیب جانے والی مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کو منسوخ کردیا۔ اس سے قبل امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔

دونوں کمپنیوں کی آج چار پروازیں شیڈول تھیں جب کہ فلائی دبئی نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ نہیں بتائی تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے بعد لیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری، شہدا کی تعداد 170 تک جاپہنچی

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے اور میڈیا ہاؤسز تک کو راکٹ حملے میں تباہ کردیا گیا ہے، فضائی بمباری میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 170 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جواب میں حماس نے بھی اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں