راولپنڈی میں شوہر کے قتل میں بیوی اور آشنا ملوث نکلے

شوہر کو قتل کرنے کے بعد بیوی آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی، پولیس


ویب ڈیسک May 16, 2021
مقتول کو قتل کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرنا تھی۔ فوٹو : ایکپسریس

چک بیلی باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور شوہر کے قتل میں بیوی اور آشنا ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل ثناء بی بی سے شادی ہوئی تھی جب کہ ملزم تیمور اور ثناء کے آپس میں 4 سال سے مراسم تھے، ملزمان نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا، مقتول کی بیوی نے وقوعہ کے وقت بے ہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا جب کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرنا تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سائنسٹیفک ٹیکنالوجی اور CCTV فوٹیج کی مدد سے اصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا جب کہ ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مقبول خبریں