سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک May 21, 2021
جمعہ اور اتوار کو تجارتی مراکز اور شاپنگ پلازہ بند رہیں گے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا، اب سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں کاروباری سرگرمیوں، مارکیٹس کی ہفتہ وار 2 تعطیلات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت سندھ کا پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی، جب کہ جمعہ اور اتوار کو تجارتی مراکز اور شاپنگ پلازہ بند رہیں گے۔