ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا ٹک ٹاکر گرفتار

ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد


ویب ڈیسک May 22, 2021
ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد

ٹک ٹاکر کو ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم مجاہد علی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس سی حماد اخترنے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے چند روز قبل ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے اس حوالے سے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔