ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر2 ملزمان کو6برس قید

ملزمان نے سوریا ٹائر شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر لوٹ لیے تھے


Staff Reporter January 18, 2014
دوران سماعت ملزمان کو چشم دید گواہوں نے شناخت بھی کیا تھا۔

اسسٹنٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ثروت سلطانہ نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث2ملزمان اقبال کھتری اور یعقوب بنگالی کو جرم ثابت ہوجانے پر 6برس قید اور فی کس30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید2ماہ قید کا بھی حکم دیا، استغاثہ کے مطابق 29نومبر2012کو تھانہ بریگیڈ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا ۔



ملزمان نے سوریا ٹائر شاپ کے چوکیدار کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر لوٹ لیے تھے،ملزمان سے لوٹا ہوا مال بھی برآمد کیا تھا ،دوران سماعت ملزمان کو چشم دید گواہوں نے شناخت بھی کیا تھا۔