جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ لانس نائیک شہید

26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید کا تعلق کراچی سے ہے


ویب ڈیسک June 02, 2021
حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔(فوٹو:فائل)

کے علاقے کانی گرم میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی اس کارروائی میں لانس نائیک وقاص احمد نے جام شہادت نوش کیا، 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید کا تعلق کراچی سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقے سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لیےپرعزم ہے اور بہادر سپاہیوں کی قربانی اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔