بلوچستان؛ نئے گورنر کے نام پر ایک ماہ بعد بھی اتفاق نہ ہوسکا

ثاقب ورک  جمعرات 3 جون 2021
ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت نیا گورنر بلوچستان تعینات نہیں کر سکی۔ فوٹو: فائل

ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت نیا گورنر بلوچستان تعینات نہیں کر سکی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نئے گورنر بلوچستان کے نام پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات برقرار ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ بلوچستان میں بھی نئے گورنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، وزیراعظم کے خط کے باوجود نہ تو موجودہ گورنر نے استعفی دیا اورنہ حکومت نیا گورنر بلوچستان تعینات کر سکی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف صوبے میں اپنی پارٹی کا گورنر لانا چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی کے ظہور آغا کے نام پر اختلافات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔