کراچی کے تھانے میں ملزم دوران حراست ہلاک

ملزم کومنشیات کے کیس میں گرفتارکیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 03, 2021
ملزم کوعدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ طبیعت بگڑگئی۔ فوٹو: فائل

کلاکوٹ سے گرفتارملزم پولیس کسٹڈی میں مبینہ طورپرہلاک ہوگیا۔

کراچی میں کلاکوٹ سے گرفتارملزم علی رضا پولیس کسٹڈی میں مبینہ طورپرہلاک ہوگیا۔ ملزم کومنشیات کے کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔ ملزم کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے اورپوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

ملزم کوعدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ طبیعت بگڑگئی۔ اسپتال لے جایا گیا توانتقال کرگیا، ملزم نشے کا عادی تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وجہ موت جاننے کے لیے مجسٹریٹ کی زیرنگرانی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں