کے الیکٹرک کی بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک  جمعرات 3 جون 2021
 نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا۔

 اسلام آباد / کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لئے ایک بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 5 روپے 95 پیسے،  سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کیلئے بجلی 5 روپے 95 پیسے، جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے،  جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے،  فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 49 پیسے،  مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے، جب کہ اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔