سوشل میڈیا پر جنت مرزا اور بشریٰ انصاری آمنے سامنے

ویب ڈیسک  اتوار 6 جون 2021
بشریٰ انصاری مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں، جنت مرزا فوٹوفائل

بشریٰ انصاری مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں، جنت مرزا فوٹوفائل

اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف درخواست دائر ہونے پرردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’’افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کیخلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں درخواست

بشریٰ انصاری کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

جنت مرزا نے مزید لکھا آپ بھی گانا گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔‘‘

صرف جنت مرزا نے نہیں بلکہ ان کی چھوٹی بہن ٹک ٹاک اسٹار الیشبا انجم نے بھی بشریٰ انصاری کے تبصرے کے جواب میں ویڈیو کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ’’بشریٰ انصاری لوگ آپ کو دیکھتے ہیں، فالو کرتے ہیں آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اسلام کی بات ایسے نہ کریں کیونکہ اسلام میں گانا گانے کی اور ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ جنت سے غلطی ہوگئی جنت اس بات پر بہت زیادہ اداس تھی اس نے دل سے سب سے معافی مانگی اور بات ختم ہوگئی۔ جن لوگوں کا جنت نے دل دکھایا ان سب نے اسے معاف کردیا قصہ وہاں پر ختم ہوگیا۔

بشریٰ انصاری آپ اس طرح کی زبان استعمال کررہی ہو اور اوپر سے کہہ رہی ہو آپ کو اسلام کا نہیں پتہ اور باقی مذاہب کا نہیں پتہ۔ ہم بڑے گنہگار ہیں ہم گانوں پر ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ لیکن گانے گانا، اداکاری کرنا اور ڈراموں اور فلموں میں آنا اوراپنا آپ دکھانا۔ اسلام میں عورتوں کے لیے پردے کا حکم ہے تو آپ پردہ کیوں نہیں کرتیں۔ اداکاری کرنا بند کرو، گانے نہ گاؤ یہ سب بند کرکے آپ گھر میں بیٹھو۔‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔