پشاورمیں غیرت کے نام پرشوہرنے بیوی اوربیٹی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  پير 7 جون 2021
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے، پولیس۔(فوٹو:فائل)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے، پولیس۔(فوٹو:فائل)

شوہر نے بیوی اور بیٹی کوغیرت کے نام پر قتل کردیا۔ گرفتار شوہر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ 

پشاور کے علاقے افغان کالونی میں شوہر نےفائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔