سری لنکا سے سیریز برابر کرنے کا موقع ضائع ہوگیا حنیف محمد

احمد نے عمدہ اننگزکھیلی، دیگر پلیئرز کی غیرذمہ داری کے سبب ہارسے بچنا مشکل ہے


Sports Reporter January 19, 2014
جلد بازی کے بجائے وکٹ پر رکنے کی کوشش کی جاتی تو پاکستان کو برتری بھی مل سکتی تھی. فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ احمد شہزاد نے سری لنکا کے ہاتھوں اچھی اننگز کھیلی لیکن دیگر بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری کی وجہ سے میچ میں ناکامی سے بچنا مشکل ہے،سیریز برابر کرنے کا موقع ضائع ہوگیا۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہا کہ 114 کا عمدہ آغاز ملنے کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے تحمل کا مظاہرہ نہ کیا اور کسی اچھی شراکت کے بغیروکٹیں گرتی رہیں، اگر جلد بازی کے بجائے وکٹ پر رکنے کی کوشش کی جاتی تو پاکستان کو برتری بھی مل سکتی تھی، ہمارے بیٹسمینوں نے ہمیشہ کی طرح غیر ذمہ دارانہ انداز میں اپنی وکٹیں کھوئیں، یونس خان اچھا بیٹسمین ہونے کے باوجود غلط اسٹروک کھیلنے سے بازنہیں آتا۔

 photo 7_zpsd67283d1.jpg

حنیف محمد نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کیریئرمیں پہلی سنچری اسکورکرنے والے احمد شہزاد کے147 رنز ضائع ہوگئے،انھوں نے آسان وکٹ پرغلط شاٹ کھیل کر ساری محنت پر پانی پھیردیا، ایک سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آخری ٹیسٹ میں مزید 2 دن کا کھیل باقی ہے،بیچارا کپتان مصباح الحق اکیلا کیا کرلے گا لیکن یہ سمجھ لیں کہ سیریز2-0 سے سری لنکا کے حق میں چلی گئی۔