اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کلو آئس منشیات بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سیکیوٹی اہلکاروں نے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا


Staff Reporter June 07, 2021
سیکیوٹی اہلکاروں نے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف واقعات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دو مسافروں کو گرفتار کرکے ان سے مجموعی طور پر تقریبا 2 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بحرین جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 187 کی بریفنگ جاری تھی کہ جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف کے عملے نے کوہستان سے تعلق رکھنے والے ہارون خان نامی مسافر کا سامان چیک کیا تو اس میں چھپائی گئی 942 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔

اسی دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے دوسرے مسافر تنویر احمد کے ٹرالی بیگ کی تلاشی لی گئی تو 952 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی ۔دونوں مسافروں کو منشیات سمیت اے این ایف سیل منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔