کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا حکومت سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

حکومت سے بامقصد مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور اگر وہ بھی مخلص ہے تواپنا اختیار اور اخلاص ثابت کرے، شاہد اللہ شاہد


ویب ڈیسک January 19, 2014
بامقصد مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ ، بااختیار اور مخلص نہیں، ترجمان تحریک طالبان پاکستان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے وفاقی حکومت سے مشروط طور پر مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان کی جنگ صرف ملک میں شریعت کے نفاذ کے لئے ہے، ہم حکومت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ، بااختیار اور مخلص نہیں اور مذاکرات کی آڑ میں تحریک طالبان کے رہنماؤں کو قتل نہ کیا جاتا۔ اگر مذاکرات کے لئے حکومت بھی مخلص ہے تو وہ اپنا اختیار اور اخلاص ثابت کرے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی تاہم گزشتہ برس یکم نومبر کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد انھوں نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

مقبول خبریں