- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
جہانگیر ترین نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی
لاہور: جہانگیر ترین اور دیگر ملزمان نےعدالت سے اپنے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، ڈپٹی ڈٸریکٹر ایف آٸی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری کی ابھی ضرورت نہیں، اگر کبھی ضرورت پڑی تو ایف آٸی اے پہلے آگاہ کرے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف آئی اے کا جہانگیرترین اور شہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ
جہانگیر ترین کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایف آٸی اے کے داٸرہ اختیار میں آتا ہی نہیں، ایس ای سی پی کمپنیوں کے حوالے سے تمام معاملات دیکھتی ہے، مدعی ، تفتیشی ایف آٸی اے خود بنا، استدعا ہے کہ ایف آٸی کو حکم دیا جاٸے کہ دس روز پہلے اطلاع دی جاٸے۔
جہانگیر ترین اور دیگر ملزمان نےعدالت سے اپنے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، وکیل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے آفیسر کے بیان کے بعد درخواست ضمانت واپس لے رہے ہیں۔ عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے نمٹا دیں اور حکم دیا کہ کسی ملزم کی گرفتاری کی ضرورت پیش آئے تو ملزمان کو 7 روز پہلے مطلع کرے۔
سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کیس میں سو سے زائد پیشیاں بھگتیں اور عدالت کو تمام شواہد فراہم کئے، میرا تمام پیسہ بینک ٹو بینک ٹرانسفر ہوا، دس ماہ کی تکلیف بعد ایف آئی اے نے عدالت سے کہہ دیا کہ ان کی گرفتاری کی ہمیں ضرورت نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔